00982112345678 ermateb@gmail.com
آیکون وبسایت ارماطب ارماطب

ہمارے بارے میں

2021-04-28 11:03:33

چونکہ مختلف طبی مراکز کے مقابلے میں ایران اعلیٰ معیاری  اور نسبتاً سستی طبی خدمات فراہم کرتا ہے اس لیے ہم نے آئیڈیل کمپنی کے اعلیٰ معیار، صلاحیت اور موجودہ شرائط سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران میں تجربے کار طبی عملے کے ذریعے مناسب قیمت پر بہترین اور جدید ترین  طبی مراکز میں طبی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

گذشته برسوں میں مریضوں اور غیر مُلکی صارفین کو فراہم کردہ سہولیات کے تجربے کے پیش نظر، اِرما گروپ  اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کو مضبوط اور آسان بنائے گا تاکہ آپ کے لیے ایک اچھی یادگار بن جائے.

 

اِرما کمپنی کی طبی خدمات میں خصوصی اور ذیلی مہارت والے آپریشنز مثلا دل کی سرجریز، کینسر،

 _ ہڈی کے گودے کی پیوند کاری،  Bone Marrow transplant

جگر اور گردے کی پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ)، آنکھ، بانجھ پن اور کاسمیٹک سرجریز میں لائپوسیکشن، بلیفرپلاسٹی (پپوٹا سرجری)، ابدامانوپلاسٹی (پیٹ کی زائد چربی کو ہٹانا)

Abdominoplasty

 گویائی کا علاج (اسپیچ تھراپی) Speech Therapy,

 سلوک تھراپی Behaviour Therapy

وغیرہ قابل ذکر ہیں.

 

ارماطب گروپ طبی خدمات کے علاوہ علاج معالجے سے متعلق معاون سہولیات بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے کچھ قابل ذکر ہیں:

     ہر طرح کے میڈیکل ٹیسٹ لیے خصوصی لیبارٹری

    جسمانی تھراپی* اور پیشہ ورانہ تھراپی کی سہولت  

   کیموتھراپی (کیمیائی علاج)، تابکاری تھراپی، اینڈوسکوپی کی سہولت

 

ارما گروپ کے فوائد

          اعلیٰ معیار

          مناسب قیمت

          مختلف خدمات کی فراہمی

          Cooperative team

          دنیا کی پانچ زندہ زبانوں میں ورچوئل نیٹ ورکس ((virtual networks کے ذریعے رابطے کی سہولت

Facebook, Instagram, Twitter, Pinterest, Youtube

          مریض کی دیکھ بھال اور مدد کے لیے تجربہ کار عملہ

          علاج کے مختلف مراحل میں مریض کی مکمل صحت یابی تک مستقل  Follow up

          انگریزی یا فارسی زبان سے ناواقفیت کی صورت میں مقامی زبان میں قابل مترجمین کی سہولت

          قابل رسائی Accessible _

          دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود پلیٹ فارم

          24 گھنٹے ماہرین صحت سے رابطے کی سہولت

 

ہم بہترین ٹیکنالوجی اور طبی آلات کا استعمال کرتے ہیں.

 

ہم ہمیشہ بہترین طریقوں سے بہترین کلینکس اورہسپتالوں میں جدید اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 

 

ہماری ٹیم اپنی طبی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

 

ہمارا مقصد اپنے مریضوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔

 

ارماطب میں، ہم بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں ہمارا نقطہ نظر اور کام کی بنیاد کسی بھی غلطی کے بغیر بہترین اور مکمل نتائج حاصل کرنا ہے۔

 

ہم اپنے صارفین کو ایک ناقابل فراموش طبی تجربہ فراہم کرتے ہیں، ان کے ہم قدم ہیں اور معمولی معاملات میں بھی ان کی رہنمائی  سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

ہم انہیں آزادانہ طور پر بہترین فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

ہم اپنے صارفین کے اعتماد اور اطمینان کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور ہمارا عہد ہے کہ ہم ایمانداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی مکمل کوشش کریں گے۔

 

طبی پیشہ ور عملہ

ہمارے طبی ماہرین بہت تجربے کار ہیں اور شعبہ طب کے معیاری علاج میں ٹریک ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

 

ہمارا مقصد

ہمارا مقصد مریضوں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات استوار کرنا اور ایمانداری، اچھے اخلاق اور مناسب اور بہترین  نگہداشت کے ذریعے سہولیات کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔

 

اِرماطب کمپنی کہاں واقع ہے؟

ارماطب کمپنی کا مرکزی دفتر ایران کے دارالحکومت تہران کی ایران یونیورسٹی آف  میڈیکل سائنسز میں واقع ہے.

واضح رہے کہ ہم سے رابطہ کرنے کی ایک صورت آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان، پولینڈ، جارجیا، روس، سویڈن، شام، عراق، عمان، لبنان ور یوکرائن میں مقیم ہمارے نمائندے ہیں جو آپ کی رہنمائی اور آپ کے سوالات کے جوابات دینے کے حاضر خدمت ہیں.

 

ہمارے نمائندوں سے رابطہ کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود "ہم سے رابطہ کریں " کے سیکشن میں متعلقہ مقامی شخص کو منتخب کریں اور ان سے رابطے میں رہیں.

 

آپ اور آپ کے عزیز و اقارب کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں.

 

نظرات و سوالات خود را با ما در میان بگذارید
شماره تماش شما در واتساپ همراه با کد کشور
پیام شما با موفقیت ثبت شد، پس از تایید به نمایش در خواهد آمد
مقالات مرتبط
ارماطب کیوں
2021-05-02 09:28:28
ارماطب نے غور و فکر کے ساتھ مرحلہ وار حکمت عملی بناتے ہوئے اپنے مشن کو واضح کر کے اس مارکیٹ (میڈیکل ٹورسٹ) میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔
×