00982112345678 ermateb@gmail.com
آیکون وبسایت ارماطب ارماطب

ارماطب کیوں

2021-05-02 09:28:28

ان دنوں میں جب انٹرنیٹ سامعین کو کثیر مقدار میں معلومات ملتی ہیں، وہ ہمیشہ اس بات کے لیے فکرمند رہتے ہیں کہ جس مقصد اور ضرورت کے لیے انہوں نے گوگل سے رجوع کیا ہے وہ وہی ہوں گی جو انہیں چاہییں یا نہیں اور یہ کہ مختلف سائٹس کا مطالعہ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں ان کے سوالات کا جواب ملے گا یا نہیں!

شعبہ طب، انٹرنیٹ پر جستجو کرنے والے افراد کی سب سے اہم ضروریات میں سے ہے کیونکہ یہ شعبہ دیگر موجودہ شعبوں سے مختلف ہے۔

شعبہ طب میں ہونے والی سرگرمیوں میں سب سے اہم فرق اس شعبے میں موجود اعلی حساسیت ہے، کیونکہ اس میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔

طبی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے افراد کو ہمیشہ خدشات لاحق رہتے ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہو سکتے ہیں: فراہم کردہ خدمات/سہولیات  کا معیار، وہ قیمت جو انہیں ادا کرنی ہے، اور کیا وہ مکمل صحتیاب ہو پائیں گے!؟

اب مذکورہ بالا شرائط کا جائزہ لینے کے بعد، ارماطب گروپ دوسرے ممالک کے افراد کے لیے ایران میں طبی خدمات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ایران کاسمیٹک سرجری سمیت علاج معالجے کے بیشتر شعبوں میں ترقی یافتہ اور اعلی ممالک میں سے ایک ہے، اور یہ ایران میں طب اور سیاحت کی خدمات اور سہولیات کے مابین روابط کا ایک موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

یعنی وہ مریض جو اپنے علاج معالجے کے مقصد سے یہاں آتے ہیں ارما ٹور کی مدد سے یہاں سیاحتی دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

ارماطب نے غور و فکر کے ساتھ مرحلہ وار حکمت عملی بناتے ہوئے اپنے مشن کو واضح کر کے اس مارکیٹ (میڈیکل ٹورسٹ) میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

اس طرح دنیا کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے مریض جو ایران کے ڈاکٹروں کی طبی خدمات سے مستفید ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس خدمت کے مرکزی معتمد کے طور پر ارماطب کی کوشش ہو گی کہ شروع سے آخر تک اور ہر شعبے میں بہترین معالجین کا تعارف کرانے اور مکمل صحت یابی سے متعلق مریضوں کی بنیادی پریشانیوں کو دور کرنے کے ذریعے ان کا ساتھ دیں۔

ارماطب کے اہداف

·      ایران کا آسان سفر

·      طبی سیاحت کی صنعت کی تبدیلی

·      ملک کی علمی اور طبی سطح کو تقویت بخشنا

·      طبی خدمات کی نئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں داخل ہونا

·      مریضوں اور معالجین (ڈاکٹرز) کے درمیان رابطہ قائم کرنا اور طبی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کا عزم

·      عربی، انگریزی، روسی، جرمن اور اردو سمیت دنیا کی 5 زندہ زبانوں میں ارماطب کی ویب سائٹ پر طبی سیاحت کی خدمات فراہم کرنا

ارماطب کا سب سے اہم مسابقتی فائدہ یہ ہے کہ اس شعبے کے ماہرین کے ذریعے مریضوں کے لیے خصوصی طبی مراکز کی نشاندہی کی جائے گی اور اس طریقے سے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

چونکہ علاج معالجے اور کاسمیٹک سرجری کے لیے ایران آنے والے افراد یہاں کے مقامی ماہر ڈاکٹروں کے بارے زیادہ معلومات نہیں رکھتے لہذا ہم اس کمی اور خاطر خواہ معلومات کے فقدان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

  معالجین کے ایک جامع ڈیٹا بیس کے ساتھ ارماطب، پورے ملک میں طبی مراکز کے سرجن اور مریض کی موجودہ حالت کا جائزہ لے کر، مریض کو بہترین اور مناسب ترین آپشن متعارف کروائے گی۔

ہمارے ساتھ رہیں۔

نظرات و سوالات خود را با ما در میان بگذارید
شماره تماش شما در واتساپ همراه با کد کشور
پیام شما با موفقیت ثبت شد، پس از تایید به نمایش در خواهد آمد
مقالات مرتبط
ہمارے بارے میں
2021-04-28 11:03:33
ارماطب گروپ طبی خدمات کے علاوہ علاج معالجے سے متعلق معاون سہولیات بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے کچھ قابل ذکر ہیں
×